ہر ڈاؤن لوڈ تیز، اور کبھی شروع سے نہیں۔

Windows کے لیے ڈاؤن لوڈWindows 10 اور 11، 64-bit
Mac کے لیے ڈاؤن لوڈmacOS 13+، Apple Silicon یا Intel
Apple Siliconچپ: Apple M1، M2، M3 یا M4 Intel Macپروسیسر: Intel

معلوم نہیں؟ Apple مینو ← About This Mac

ہر فائل 32 کنکشن تک میں، بجلی یا Wi-Fi جانے کے بعد وہیں سے جہاں رکی تھی، اور YouTube سمیت 1000 سے زیادہ سائٹس سے ویڈیو 4K تک یا MP3 میں۔

  • 2 دن کا فری ٹرائل، ہر سہولت کے ساتھ
  • نہ کارڈ، نہ اکاؤنٹ
  • تاحیات اپ ڈیٹس
  • اردو اور English

ورژن 1.0.5 · Windows 10/11 (64-bit) · macOS 13 یا نیا (Apple Silicon اور Intel)

32کنکشن ہر فائل کے لیے
1000+ویڈیو سائٹس
4Kویڈیو، یا MP3 آڈیو
2 دنفری ٹرائل، ہر سہولت

براؤزر ایکسٹینشن

آپ کے براؤزر کے اندر ہی کام کرتا ہے

ایکسٹینشن EDM کے ساتھ ہی آتی ہے، الگ سے کچھ خریدنا یا ڈھونڈنا نہیں۔ ویسے ہی ڈاؤن لوڈ کریں جیسے ہمیشہ کرتے ہیں، EDM اسے پکڑ کر تیزی سے مکمل کرتا ہے۔

  • براؤزر کے ڈاؤن لوڈ پکڑتی ہےChrome، Edge، Brave یا Firefox میں کسی بھی ڈاؤن لوڈ لنک پر کلک کریں، وہ 32 کنکشن تک کے ساتھ EDM میں جاتا ہے۔
  • ویڈیو پر ڈاؤن لوڈ کا بٹنویڈیو پر ماؤس لائیں اور Download دبائیں۔ 1080p، 4K یا MP3 چنیں، EDM محفوظ کر دیتا ہے۔
  • رائٹ کلک: Download with EDMکسی بھی لنک یا صفحے پر۔
  • محفوظایکسٹینشن صرف آپ کے اپنے کمپیوٹر پر EDM ایپ سے بات کرتی ہے۔ EDM بند ہو تو براؤزر خود عام طریقے سے ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہے۔
  1. آپ Download دباتے ہیںلنک، ویڈیو کا بٹن، یا رائٹ کلک
  2. EDM ایکسٹینشن اسے پکڑتی ہےاور اسی کمپیوٹر پر EDM کو دیتی ہے
  3. EDM تیزی سے ڈاؤن لوڈ کرتا ہے32 کنکشن تک، انٹرنیٹ ٹوٹے تو وہیں سے

کچھ بھی Ezitech سے ہو کر نہیں جاتا: ایکسٹینشن صرف آپ کے اپنے کمپیوٹر پر EDM سے بات کرتی ہے (127.0.0.1)۔

ویڈیو ڈاؤن لوڈر

ہر ریزولوشن، 144p سے 4K تک

YouTube اور 1000 سے زیادہ سائٹس سے ویڈیو بالکل اس کوالٹی میں محفوظ کریں جو آپ چاہیں۔ شروع کرنے سے پہلے EDM ہر کوالٹی کا سائز دکھاتا ہے، یا صرف آڈیو MP3 میں رکھ لیں۔

  • 144p
  • 240p
  • 360p
  • 480p
  • 720pHD
  • 1080pFull HD
  • 1440p2K
  • 2160p4K
  • MP3audio
  • ہر سٹریم پر 32 کنکشنویڈیو اور آڈیو حصوں میں ایک ساتھ آتے ہیں، پھر ایک فائل بن جاتی ہے۔
  • ہر جگہ چلتی ہےEDM کوشش کرتا ہے H.264 MP4 ملے تاکہ ویڈیو ہر PC، موبائل اور TV پر چلے۔ 60 fps ویسا ہی رہتا ہے۔
  • پوری پلے لسٹویڈیوز پر ٹک لگائیں اور سب کے لیے ایک کوالٹی چنیں۔
  • سب ٹائٹلجو زبانیں ویڈیو میں ہوں، .srt فائل میں۔
  • بہترین کوالٹی MP3لیکچر، بیان، نعتیں اور پوڈکاسٹ چلتے پھرتے سننے کے لیے۔
  • 1000 سے زیادہ سائٹسYouTube، Dailymotion، SoundCloud اور بہت سی۔

خوبیاں

ایک اچھے ڈاؤن لوڈ مینیجر میں جو چاہیے، وہ سب اور اس سے زیادہ

  • 32 کنکشن تک

    فائل کے حصے ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ ہوتے ہیں۔ جو کنکشن پہلے فارغ ہو، وہ سب سے بڑے باقی حصے میں مدد کرتا ہے۔

  • رکا ہوا ڈاؤن لوڈ وہیں سے

    بجلی گئی، Wi-Fi ٹوٹا یا کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہوا؟ EDM دوبارہ شروع سے نہیں، وہیں سے چلتا ہے۔

  • YouTube اور 1000+ سائٹس

    144p سے 4K تک یا MP3، پوری پلے لسٹ اور سب ٹائٹل۔

  • شیڈولر اور رفتار کی حد

    رات کو ڈاؤن لوڈ چلائیں اور رفتار کی حد رکھیں تاکہ گھر میں سب کا انٹرنیٹ چلتا رہے۔

  • کلپ بورڈ مانیٹر

    کہیں بھی لنک کاپی کریں، EDM پوچھے گا کہ ڈاؤن لوڈ کر دوں؟

  • ڈاؤن لوڈ کے بعد

    ایک کلک میں فائل یا فولڈر کھولیں، یا آخری ڈاؤن لوڈ کے بعد EDM کمپیوٹر کو سلیپ یا بند کر دے۔

EDM کیوں

باقیوں سے بہتر، اور آپ کے لیے بنا

ایسا ڈاؤن لوڈ مینیجر جس پر برسوں بھروسہ کر سکیں: تاحیات اپ ڈیٹس، اصل لوگوں سے مدد، اور کچھ بھی چھپا ہوا نہیں۔

  • تاحیات اپ ڈیٹس

    لائف ٹائم لائسنس کے ساتھ EDM کا ہر آنے والا ورژن آپ کا، بغیر کسی اضافی خرچ کے۔ Windows پر EDM خود اپ ڈیٹ ہوتا ہے، اور ہر اپ ڈیٹ پر Ezitech کا دستخط ہوتا ہے تاکہ کوئی نقلی اپ ڈیٹ نہ آ سکے۔

  • WhatsApp پر مدد

    کہیں اٹک گئے؟ WhatsApp یا ای میل پر اردو یا English میں Ezitech سے بات کریں، اصل انسان جواب دیتا ہے۔

  • روپوں میں، بغیر کارڈ

    کسی بھی بینک ایپ، JazzCash یا Easypaisa سے بینک ٹرانسفر۔ نہ انٹرنیشنل کارڈ، نہ ڈالر۔

  • مکمل اردو

    پوری ایپ اردو میں، دائیں سے بائیں، ٹرے مینو اور نوٹیفکیشن سمیت۔

  • نہ اشتہار، نہ فالتو چیزیں

    نہ اشتہار، نہ پاپ اپ، نہ ٹول بار، نہ ساتھ میں کوئی اور سافٹ ویئر۔

  • پرائیویسی

    نہ اکاؤنٹ، نہ ٹریکنگ۔ Ezitech تک صرف آپ کی لائسنس کی اور کمپیوٹر کی ایک گمنام شناخت جاتی ہے۔

ڈاؤن لوڈ

ای زی ڈاؤن لوڈ مینیجر حاصل کریں

ورژن 1.0.5۔ ہر نئی انسٹال کے ساتھ 2 دن کا فری ٹرائل، ہر سہولت کے ساتھ۔ نہ کارڈ، نہ اکاؤنٹ۔

Windows

Windows 10 اور 11، 64-bit

Windows کے لیے ڈاؤن لوڈ

EziDownloadManager-Setup-1.0.5.exe · 125 MB

  1. انسٹالر چلائیں اور سیٹ اپ مکمل کریں۔
  2. اگر SmartScreen کہے “Windows protected your PC” تو More info پھر Run anyway دبائیں۔ نئی ایپس کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔
  3. EDM کھلتا ہے اور براؤزر ایکسٹینشن لگانے کا طریقہ دکھاتا ہے۔

Mac

macOS 13 یا نیا

Apple Silicon والا Mac (M1–M4) Intel والا Mac

معلوم نہیں؟ Apple مینو ← About This Mac۔ “Chip: Apple M…” ہو تو Apple Silicon، “Processor: Intel” ہو تو Intel۔

  1. .dmg کھولیں اور Ezi Download Manager کو Applications میں کھینچ دیں۔
  2. ایپ کھولیں۔ پہلی بار اگر macOS کہے کہ ایپ کی تصدیق نہیں ہو سکی تو System Settings → Privacy & Security میں نیچے جا کر Open Anyway دبائیں۔
  3. اپ ڈیٹ کے بعد macOS “Ezi Download Manager Safe Storage” کا پوچھے تو Always Allow چنیں۔

اگلا قدم: براؤزر ایکسٹینشن لگائیں، تقریباً ایک منٹ لگتا ہے۔

ایکسٹینشن گائیڈ (English)

فری ٹرائل

2 دن مفت، پھر ایپ کے اندر لائسنس فعال کریں

پہلے ہر سہولت آزمائیں۔ ٹرائل ختم ہونے پر پلان اور ادائیگی کا طریقہ EDM کے اندر ہی نظر آتا ہے۔

  1. انسٹال کریں اور سب استعمال کریں

    پہلے منٹ سے 32 کنکشن، 4K ویڈیو، MP3، پلے لسٹ، سب ٹائٹل، شیڈولر اور رفتار کی حد۔

  2. 2 دن بعد EDM لائسنس کا کہے گا

    آپ کی ڈاؤن لوڈ لسٹ اور فائلیں محفوظ رہتی ہیں، کچھ نہیں مٹتا۔ لائسنس فعال ہونے تک براؤزر ایکسٹینشن والے ڈاؤن لوڈ براؤزر خود کر لیتا ہے۔

  3. فعال کریں اور جاری رکھیں

    EDM کے اندر ماہانہ یا لائف ٹائم لائسنس چنیں اور بینک ٹرانسفر سے ادائیگی کریں، یا WhatsApp پر ہم سے بات کریں۔ لائسنس فعال ہوتے ہی رکے ہوئے ڈاؤن لوڈ خود چل پڑتے ہیں۔

سوالات

عام سوالات

فری ٹرائل کیسے کام کرتا ہے؟

ہر نئی انسٹال کو 2 دن ملتے ہیں، ہر سہولت کے ساتھ۔ نہ کارڈ چاہیے نہ اکاؤنٹ۔ ٹرائل ختم ہونے پر دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ماہانہ یا لائف ٹائم لائسنس فعال کرنا ہوتا ہے۔ آپ کی ڈاؤن لوڈ لسٹ اور فائلیں محفوظ رہتی ہیں۔

کیا EDM موبائل یا ٹیبلٹ پر چلتا ہے؟

نہیں۔ EDM، Windows اور Mac کمپیوٹر کی ایپ ہے اور آپ کے کمپیوٹر کے براؤزر (Chrome، Edge، Brave یا Firefox) میں اپنی ایکسٹینشن کے ساتھ کام کرتی ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہ صفحہ اپنے لیپ ٹاپ یا PC پر کھولیں۔

براؤزر ایکسٹینشن کہاں سے ملے گی؟

یہ EDM کے ساتھ ہی آتی ہے۔ انسٹال کے بعد EDM ایک مختصر گائیڈ دکھاتا ہے، یا ایکسٹینشن گائیڈ دیکھیں۔ Chrome، Edge، Brave اور Firefox میں چلتی ہے۔

لائف ٹائم لائسنس میں کیا ملتا ہے؟

ہر سہولت، اور جس کمپیوٹر پر فعال کریں اس کے لیے EDM کا ہر آنے والا ورژن، بغیر ماہانہ ادائیگی کے۔ Windows پر نئے ورژن خود انسٹال ہوتے ہیں۔

لائسنس کیسے خریدوں؟

EDM کے اندر Activate والی ونڈو کھولیں، ماہانہ یا لائف ٹائم چنیں، اور کسی بھی بینک ایپ، JazzCash یا Easypaisa سے بینک ٹرانسفر کریں۔ ادائیگی کا اسکرین شاٹ اپ لوڈ کریں؛ منظوری کے بعد EDM خود فعال ہو جاتا ہے، عام طور پر چند گھنٹوں میں۔ اسی ونڈو سے WhatsApp پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایک لائسنس دو کمپیوٹر پر چل سکتا ہے؟

ہر لائسنس ایک وقت میں 1 کمپیوٹر کے لیے ہے۔ نئے کمپیوٹر پر منتقل کرنے کے لیے پرانے پر سیٹنگز ← لائسنس ← اس کمپیوٹر سے ہٹائیں، پھر وہی کی نئے کمپیوٹر پر فعال کریں۔

کیا EDM آئی ڈی ایم (IDM) کا اچھا متبادل ہے؟

EDM وہ سب کرتا ہے جس کے لیے زیادہ تر لوگ IDM استعمال کرتے ہیں: ہر فائل کے لیے کئی کنکشن، رکا ہوا ڈاؤن لوڈ وہیں سے، براؤزر ایکسٹینشن، ویڈیو ڈاؤن لوڈ، شیڈولر اور رفتار کی حد۔ ساتھ ہی Mac پر بھی چلتا ہے، اردو میں ہے اور ادائیگی روپوں میں ہے۔ EDM، Ezitech کی الگ پروڈکٹ ہے اور IDM سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

کیا YouTube ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا جائز ہے؟

آپ جو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اس کے ذمہ دار آپ ہیں۔ صرف وہی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں جو آپ کی ہوں یا جن کی اجازت ہو، اور ہر سائٹ کی شرائط کا خیال رکھیں۔ EDM نیٹ فلکس یا اسپاٹیفائی جیسی DRM والی سروسز سے ڈاؤن لوڈ نہیں کرتا۔

مدد کہاں سے ملے گی؟

ای میل کریں: help@ezitech.org۔ ایپ میں لائسنس والی ونڈو سے WhatsApp پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

تیز ڈاؤن لوڈ کے لیے تیار؟

2 دن کا فری ٹرائل، ہر سہولت کے ساتھ۔ نہ کارڈ، نہ اکاؤنٹ۔ لائف ٹائم لائسنس کے ساتھ تاحیات اپ ڈیٹس۔

Windows 10/11 (64-bit) · macOS 13+ (Apple Silicon & Intel) · Chrome, Edge, Brave, Firefox

Chat on WhatsApp